قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت سب نیشنل گورننس پروگرام فیز II کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سب نیشنل گورننس پروگرام کے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈ کامران خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، ایس این جی ٹیکنیکل معاونت جمال رفیق‘ شہزاد احمد‘ چیف آفیسر ضلع کونسل‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد‘میونسپل کمیٹی قصور سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور سب نیشنل گورننس کے اشتراک سے جاری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کو درپیش مسائل‘مالیاتی مسائل کو اپنے وسائل سے حل کرنے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹس کی پبلک فنانشل مینجمنٹ کو بہتر کرنے کیلئے ایس این جی اپناکردار ادا کرے اور ایک موثر پلان ترتیب دیا جائے تاکہ لوکل گورنمنٹس کے مالیاتی مسائل کو کم کر کے زیادہ سے زیادہ ریونیو جنریٹ کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت سب نیشنل گورننس پروگرام فیز II کا جائزہ اجلاس
Oct 10, 2024