شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا اہم ملک اور اسلامی دنیا کی سب سے بڑی عسکری طاقت ہے جس کا دفاع ناقابل تسخیر اور مستقبل روشن و تابناک ہے پاکستان کے بدخواہوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو نگی پاکستان میں بسنے والا ہر فرد جانثاری کے جذبہ سے سرشار ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی نوک جھونک ہے جسے سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ختم کرنا ہو گا یہ وقت باہمی اختلافات کو ہوا دینے کا نہیں بلکہ متحد ہو کرملکی استحکام و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے سرفراز کررکھاہے ہمیں خود انحصاری اختیار کرکے اپنے وسائل کو کار آمد بنانا ہوگا۔