بھوئے آصل ( نامہ نگار) تحریک انصاف باضابطہ طور پر تحریک فساد بن چکی ہے ،علی امین گنڈا پور کا فرار سیاسی شکست کے مترادف ہے ،انتشاری ٹولہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ، مسلم لیگ ن ضلع قصور کے سیکرٹری انفارمیشن اور صدر مسلم لیگ ن تحصیل کوٹ رادھاکشن رئوف نواب چوہدری کا پی ٹی آئی جلسے کے بعد ردعمل، کوٹ رادھاکشن کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر وقت ملک کو انارکی کی جانب دھکیل دینے والی منفی سیاست کرتی ہے۔ ان کے بے مقصد احتجاج کے سبب اسلام آباد پولیس کا ایک شیر جوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوگیا،پی ٹی آئی نے ملک پاکستان کے بڑے شہروں کو اپنی فسادی سیاست کا مرکز بنایا ہوا ہے۔