شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے دفتر میں غریب، نادار، مستحقین میں ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں معذور افراد میں کارڈ تقسیم کئے گئے اور اس سے مستفید ہونے سے متعلق آگاہی دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ہیلتھ کوآر ڈی نیٹر وٹکٹ ہولڈر پی پی 141 میاں امجد لطیف، اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ ، انجمن تاجران کے نائب صدر میاں تنویر احمد تھے اس موقع پر چیئرمین انجمن بہبود مریضاں ملک عرفان اسلام نے پنجاب حکومت کے ویژن اور نادار اور مستحقین کو ملنے والے ریلیف سے متعلق آگاہ کیا تقریب میں 250 کے قریب مستحقین میں کارڈ تقسیم کئے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہیلتھ کوآرڈی نیٹر وٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف عام آدمی کے معیار زندگی کی بلندی کیلئے جو اقدامات اٹھارہی ہیں اس کے بڑے مثبت اور تعمیر نتائج برآمد ہونگے۔