ڈریسنگ روم میں گلیسپی باؤلرز پر برہم‘پریس کانفرنس میں اظہارِ مایوسی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بائولرز پر پڑے‘ڈریسنگ روم میں تنقید کی اور کہا ہے کہ لائن و لینتھ سے ہٹ کر کس طرح بال کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے سپنرز کی مکمل ناکامی پر بھی بات کی ہے۔پاکستانی گیند باز سب خاموشی سے سنتے رہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کہا کہ جب پچ سے مدد نہ ملے تو لائن و لینتھ ہی بنیادی ہتھیار رہ جاتا ہے۔ بہت مایوس ہیں اور پھر بھی بہتری کی توقع کرتے ہیں۔انہوںنے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بائولرز نے انہیں مایوس کیا ہے۔پج پر موجود بڑے بڑے کریک سے فائدہ اٹھانے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے بیٹرز کی بہت تعریف کی اور خاص کر جو روٹ کے بارے میں بتایا کہ انگلش کاؤنٹی کے دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ وہاں انہوں نے ڈبل سنچری سکور کی کاؤنٹی میچ میں جب وہ وہاں تھے۔ انہوں نے جو روٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے کئی ریکارڈز بنائے۔ پاکستانی بائولرز کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پچ پر جتنے بڑے کریک تھے۔یہ رزلٹ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ دیکھنا ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ابھی انگلینڈ کی ٹیم 64 رنز سے دوری پر ہے اور ابھی  چوتھے دن صبح کے وقت کھیل بدل سکتا ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو جلد آئوٹ کریں۔ انہیں زیادہ رنز کی لیڈ نہ لینے دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن