لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنزبنالئے‘پاکستان کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 64 رنز درکارہیں۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 96 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو زیک کرالی 64 اور جو روٹ 32 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ 113 کے مجموعے پر زاک کرالی نے شاہین آفریدی کو عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا، انہوں نے 13 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جن کے بعد جوروٹ اور ہیری بروک کی شراکت کی بدولت انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالئے ہیں اور 64 رنز کا خسارہ باقی ہے۔جوروٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔ شاہین آفریدی ، عامر جمال اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے ۔
ملتان ٹیسٹ: جوروٹ، ہیری بروک کی سنچریاں، انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 492 رنز
Oct 10, 2024