لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن نے 30 ستمبر سے 6 اکتوبرتک 10 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ 38 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔ 397 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
ریلویز پولیس نے 10بچوں کو ورثاء کے حوالے کردیا
Oct 10, 2024