لاہور (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے منڈی بہاؤالدین میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، سخت سزا دلوائی جائیگی۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ چوٹ دھیر روڈ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کیا،مقتولین میں تیمور اور عمران شامل ہیں۔