لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ کمیونٹی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کو پولیس کی ورکنگ اور متعلقہ سہولیات بارے آگاہی کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کمیونٹی پالیسنگ پروگرام کے تحت سکول کے طلبہ و طالبات کو پولیس کے مختلف سہولیاتی مراکز کا دورہ کروایا گیا۔