لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ، پشاور، کوئٹہ کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس (39Up,40Dn) اور کراچی کینٹ ، پشاور کینٹ، کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس (47Up,48Dn) کو سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن پر 2 ،2 منٹ سٹاپ کی اجازت دیدی۔ عوام کو یہ سہولت 3 ماہ کیلئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔ اس فیصلے پر فوری طورپر عمل درآمد ہوگا۔