چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بنایا جائے:سی سی پی او

Oct 10, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سول لائنزاور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے سول لائنز ڈویژن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مزید محنت کرنے کی ہدایت۔انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے طے شدہ ایس او پیزپرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ویمنز پولیس سٹیشنزسے خواتین سائلین کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں۔ اے وی ایل ایس کی معاونت سے موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکے ذریعے منشیات فروشی کے خلاف مؤثرکارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ایس پیزماتحت افسران و عملے کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ افسران تفتیش کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں تا کہ مظلوم کوبلا تاخیر انصاف ملے۔ افسران ٹیم ورک اور جوائنٹ پلاننگ سے مشترکہ آپریشنز کے ذریعے جرائم پر قابو پائیں۔ عوام کے جان، مال، عزت اور آبروکی حفاظت پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں