حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)متحدہ محاذ اساتذہ کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شرکاء اجلاس نے اس امرپر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ ایجوکیشن ضلع حافظ آباد کے اعلیٰ حکام اور اہلکار کی ملی بھگت سے 50 سے زائد ریگولر اساتذہ بیرونِ ملک میں نوکریاں کر رہے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن ضلع حافظ آباد میں بھی ملازمت کر رہے ہیں اور تنخواہیں نکل رہی ہیں۔اخر ایک تیر دو شکار کا ذریعہ کون لوگ ملوث ہیں۔ایجوکیشن کو بدنام معزز اساتذہ کرام نہیں رہے بلکہ آفیسرز کی اندرونی مداخلت اور معاشی مجبوریوں ہیں۔ محکمہ ایجوکیشن کو کروڑوں کا نقصان کون پہنچا رہا ہے۔اعلیٰ حکام صوبائی محتسب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے التجا ہے کہ ہر سکول کے ہیڈز سے ریکارڈ لیا جائے اور شفاف انکوائری کر کے ملوث آفیسران اور اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
حافظ آباد:ضلعی چیئر مین کی زیر صدارت متحدہ محاذ اساتذہ کا ہنگامی اجلاس
Oct 10, 2024