حافظ آباد:پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے شروع ہو گی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے شروع ہو گی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دولاکھ 38ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے ۔ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ۔انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد سہیل ریاض ، اے سی پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر توقیر احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران ، مقامی علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اجلاس میںشرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن