حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹھٹھہ کھوکھراںکے قریب ریلوے کراسنگ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والا اوورفلائی کا منصوبہ 3برس گزرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ ٹھیکیدار مطلوبہ فنڈز جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے کام ادھورہ چھوڑ کر غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے کراسنگ پر ٹریفک کا ہمہ وقت جام رہنا معمول بن گیا۔ جس سے نہ صرف حادثات میں اضافہ ہورہاہے بلکہ آئے روزناخوشگوارواقعات بھی رونما ہورہے ہیں جبکہ گردونواح کی آبادیوںکے مکین ہمہ وقت اڑتی گردوغبار سے کئی قسم کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوںنے حکومت پنجاب اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اوورفلائی کے منصوبہ کے لئے مطلوبہ فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ ضلع کی عوام کا یہ تکلیف دہ مسئلہ حل ہوسکے۔
حافظ آباد:ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور منصوبہ 3برس کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا
Oct 10, 2024