کامونکی(نمائندہ خصوصی)خواتین سمیت چھ افراد نے دوشیزہ کو اغواء کرلیا۔گذشتہ روز نواحی گاؤں خان پیارا کی تیرہ سالہ (ع)بی بی مدرسہ سے واپس گھر جارہی تھی کہ اس دوران گاؤں کا عامر حسین اپنے ساتھیوں فیصل آباد کے سنی،چھچھروالی کے علی حسن ،صائمہ،عامرہ شاہین اور ایک نامعلوم شخص کی مدد سے اسکو زبردستی اغواء کرکے لے گیا۔ایمن آباد پولیس نے مغویہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔