گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے پیر غلام فرید اور ایم این اے شازیہ فرید نے کہا ہے کہ فتنہ فسادپارٹی ملکی مفاد اور ترقی کی کھلی دشمن ہے۔ خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی صوبے کے وسائل کے ساتھ وفاق پر حملہ آور ہیں عوام ملک دشمن ٹولے کے چہرے پہچان لیں اور انہیں ملکی تقدیر سے کسی صورت نہ کھیلنے دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے دن رات ایک کر کے ملک کو دوبارہ معاشی بحالی کی جانب گامزن کیا ہے ۔