حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے ناقص ، مضرصحت اور کیمیکل شدہ دودہ کی فروخت کا مذموم دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔جس سے شہری مختلف قسم کی امراض میں مبتلاہوکر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے۔ اس سلسلہ میں علی پورروڈ، شاہراہ فاروق اعظمؓ،راجہ چوک ، جلالپور روڈ، گوجرانوالہ روڈ اور کسوکی روڈ پر جعلی ، ناقص اور مضر صحت دودہ کی فروخت سرعام کی جارہی ہے لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین ان منتھلیاں لینے کے باعث خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںمتعدد شہری فوڈ اتھارٹی کے تحریری طور پر بھی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے عملہ کو تعینات کرکے شہر بھر میں جعلی ناقص اور مضر صحت دودہ کی فروخت میں ملوث دوکانداروںکے خلاف کارروائی کی جائے۔