ڈپٹی کمشنر کا گلشن اقبال ، شاہین آباد سے ملحقہ علاقوں کے مختلف دفاتر کا دورہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح گلشن اقبال پارک، شاہین آباد سے ملحقہ علاقوں، گورنمنٹ اقبال ہائی سکول، تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹی و صدر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے شاہین آباد کے دورہ پر ہدایت کی کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کارپوریشن کے افسران سنیٹری ورکرز کو متحرک کریں اور صفائی ستھرائی کے آپریشن کو مزید تیز کریں اور یقینی بنائیں کہ شہر کے تمام علاقوں، سڑکوں اور مارکیٹوں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے جس میں شہروں اور دیہاتوں کو یکساں طور پر صاف بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن