گوجرانوالہ:بلدیہ عظمیٰ میں مبینہ طور پر کرپشن کے انکشافات

Oct 10, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )بلدیہ عظمیٰ میں مبینہ طور پر کرپشن، بے ضابطگیوں ‘بدعنوانیوں آئوٹ آف لاء بھرتیوں ‘کیڈر تبدیل کرنے کے   انکشافات ‘ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے میونسپل کارپوریشن میں حالیہ سپیشل آڈٹ کیلئے آنیوالی ٹیموں کے آڈٹ افسران نے ابتدائی چھان بین کے دوران مبینہ طور پر ریکارڈ توڑ کرپشن کا سراغ لگایا ہے۔ جس میں دفاتر کی تزئین و آرائش رنگ ‘روشن ‘آہنی جنگلوں کی تنصیب ‘گاڑیوں کی مرمت تبدیلی پرزہ جات سروس وغیرہ کے نام پر لاکھوں کی خرد برد ‘روڈغ کٹ فیس خرد برد ‘سٹریٹس لائٹس میں ہیرا پھیری مختلف ریکارڈ سیل، ٹمپرنگ فراڈ ردوبدل کے انکشافات ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں