لاہور(کامرس رپورٹر) ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسویس ایشن کا اجلاس زیرِ صدارت صدر ایسو سی ایشن محمد عثمان ملتان روڈ لاہور پر منعقدہوا۔جس میں پیٹرن انچیف محمد ارشد چوہدری نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبرز کے تعارف کے بعد درپیش مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ملتان روڈر انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز کے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل تشکیل پایا۔ ممبرز کی متفقہ رائے شماری کے بعد ایگزیکٹو باڈی تشکیل پائی جس کے مطابق صدر ایسویسی ایشن محمد عثمان ، سنیئر نائب صدر کیلئے امان اللہ قریشی ، نائب صدر کیلئے احمد نویدکمال اور محمد اشرف اور سیکرٹری ایسوسی ایشن کے لیے فرخ سبحان کو نامز د کیا گیا ۔
ملتان روڈ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس
Oct 10, 2024