لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ جینڈر سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’خواتین، امن و سلامتی: مسائل، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے موضوع پردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج صبح 10بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی سیشن میں صوبائی وزیربرائے ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محموداور دیگر شرکت کریں گے۔
’’خواتین، امن و سلامتی: مسائل، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی
Oct 10, 2024