سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن وفد کا دورہ لاہور چیمبر ،منتخب عہدیداران کو مبارک باد 

سندر (نامہ نگار) سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نئے منتخب ہونیوالے عہدیداران کو مبارک باد دی۔ میان فہیم قمر، پیٹرن انچیف سندر ایسوسی ایشن نے کہا ہمیں یقین ہے کہ آپ کی رہنمائی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خطے میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں ہمیشہ کی طرح اپنے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔صدر سندر ٹری ڈی یونین سید معاذ محمود نے کہا ہم آپ کے نئے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔منتخب صدر میاں ابوزر شاد نے کہا پر امید ہوں کہ ہم اپنی کاروباری برادری کی بہتری کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن