لاہور( خصوصی نامہ نگار) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یوم وفات پر پروفیشنلز آف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ایک علمی، تحقیقی، تحریکی اور مقصد ساز کانفرنس کاآج انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ’’پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مقامی سازی‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں نیشنل انشورنس کمپنی آڈیٹوریم اسلام آباد میں دن ایک بجے منعقد ہوگی جس میں سابقہ سفیرِ مستقل مندوب اقوام متحدہ ضمیر اکرم، سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر ماجد بھٹی، ڈپٹی چیف سائنٹسٹ کوالٹی انشورنس پنجاب نیو کلیئر پلانٹ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈائریکٹر جنرل ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر امتیاز حیدر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پھیتالوجی،پرزیڈینٹ آف پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن برگیڈئیر ڈاکٹر آصف نواز اور دیگر ممتاز دانشور، ماہرین، اور طلباء شریک ہوں گے۔