لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا اسرائیلی ظلم و بہیمت کو روکنے میں ناکامی نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اور اس جیسے دیگر عالمی و علاقی ادارے اپنی رہی سہی ساکھ اور افادیت بھی مکمل طور پر کھو چکے ہیں۔ اگر جنگ کا میدان وسیع ہوتا ہے تو اس کے بنیادی ذمہ دار تو خود اسرائیل اور امریکہ ہی ہونگے۔ لیکن دیگر عالمی قوتیں بالعموم اور مسلمان ممالک بالخصوص صہیونی جارحیت کیخلاف عملی اقدامات نہ کرنے کے مجرم شمار ہونگے۔ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے نیز قادیانی دائر اسلام سے خارج اور ان کا معاشی ومعاشرتی بائیکاٹ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور، گو جرانوالہ اور تحریک طلبہ اہلحدیث کے زیر اہتمام ’’ فلسطین جل رہا ہے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ حاجی ریاض احمد (المعروف دادا ابو)، قاری شفیق الرحمن ربانی،مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری، حکیم عبد الطیف مدنی، حافظ سعید عمران، حافظ اصیرم تبسم، حافظ عمیس احمد، حارث علی کے علاوہ دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔
قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹایا ،معاشی ومعاشرتی بائیکاٹ کیا جائے:ہشام الٰہی ظہیر
Oct 10, 2024