لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شہر کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے دہلی دروازہ و میلاد چوک۔کشمیری و مستی دروازہ ایریا میں ٹریفک و تجاوزات کیمپس کو چیک کیا-کمشنر لاہور نے کیمپ کی کارکردگی اور تعینات اہلکاروں کی حاضری کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ انچارج سٹاف نے ایپ ڈاون لوڈ کرلی ہے۔آپریٹ کرنا جانتا ہے۔ شفٹ تبدیلی سے پہلے تفویض کردہ ٹاسکس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر لاہور نے اچانک دورے کے دوران کیمپ ایریا میں ٹریفک روانی و سڑک پر موجود ٹریفک رکاوٹ اسباب کا خود بھی جائزہ لیا۔ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 14 کیمپس ٹریفک روانی میں رکاوٹ و تجاوزات خاتمہ کیلئے فعال کیے گئے ہیں۔ پائلٹ کیمپس سے افادہے کیلئے ضروری ہے کہ کیمپس ایس اوپیز کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ کیمپس کے اوقات ٹریفک پولیس کے پیک ٹائمز کے مطابق شیڈول کیے جاسکتے ہیں۔