لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی پیشرفت سے متعلق زراعت ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں کسان کارڈ کی ٹائم لائنز اور لانچنگ تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 10لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اورسکروٹنی کے بعد بینک آف پنجاب نے 3لاکھ 67 ہزار سے زائد کاشتکاروں کی وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے حصول کیلئے تصدیق کر دی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزارکسان کارڈ کاشتکاروں نے وصول کر لیے ہیں۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب بھر میں 2500 مرچنٹس(رجسٹرڈڈیلرز )کی دکانوں پر کسان کارڈ کے حوالے سے ضروری معلومات کے بورڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
کسان کارڈ کیلئے 10لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل :وزیرزراعت
Oct 10, 2024