لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی نے پاکستان سو سا ئٹی آف پیرا سائٹا لو جی اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے با ہمی اشتراک سے پیرا سا ئٹا لو جی کے مو ضو ع پر 2 روزہ بین الاقوا می کانفرنس کا انعقاد کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ بر طانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر نیل سر گو سن نے مہمان خصو صی کے فرا ئض سر انجام دئیے۔ افتتاحی تقریب کی دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹرانیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈا کٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر عمران ر شیدکے علاوہ مختلف مما لک جن میں کینیڈا، بر طانیہ، آسٹریا، کولمبیا، چیک ریپبلک،رو مانیہ، تیو نس، چا ئنہ،اٹلی اور ایران سے تحقیق کارو ں، ویٹر نیر ین،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ،میڈیکل سپیشلسٹ،ما لیکیو لر با ئیو لو جسٹ، با ئیوکیمسٹ، محکمہ لائیو سٹاک سے سنیئر افسران، ریسرچ سکا لرز، اسا تذہ، طلبہ، ماہرین، پیرا سا ئٹا لو جسٹ اورپرو فیشنلز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
یووی اے ایس:پیرا سا ئٹا لو جی کے مو ضو ع پر 2 روزہ بین الاقوا می کانفرنس
Oct 10, 2024