لاہور(کلچرل رپورٹر)حیات اللہ انصاری کے بہترین افسانے کا نیا خوبصورت ایڈیشن شائع ہوگیا۔ اردو ادب میں حیات اللہ انصاری کو پریم چند کے برابر کا افسانہ نگار تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان افسانوں کو رفعت مالک نے مرتب کیا ہے جس میں حیات اللہ انصاری کے حالات زندگی اور ان کی افسانہ نگاری کے متعلق بہت محققانہ انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور شعبہ اردو کے ڈاکٹر ضیاء الحسن نے پی ایچ ڈی سکالر سے یہ افسانے مرتب کروائے ہیں۔ کتاب کی افادیت میں اضافہ در اضافہ ممتاز نقاد اور کالم نگار اور دانش ور ڈاکٹر انور سدید مرحوم کا دیباچہ ہے۔