دستک پروگرام کامیابی سے جاری‘ ڈائون لوڈز ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے شروع کیے گئے ’’مریم کے دستک‘‘ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں عوام گھر بیٹھے 60سے زائد سرکاری خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری گھر کی دہلیز پر خدمات کے حصول کیلئے ’’دستک ڈور سٹیپ سروسز‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور سے آغاز کے بعد صرف 3 ماہ کے اندر منصوبے کا دائرہ کار 11 اضلاع تک وسیع ہو چکا ہے۔ خدمات کی درخواست موبائل ایپ یا 1202 ہیلپ لائن کے ذریعے دی جا سکتی ہے جسکے بعد’ ’دستک نمائندے‘‘ شہریوں کو انکی دہلیز پر سروسز فراہم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن