پنجاب کی تمام جیلوں میں  سولر لگانے کا منصوبہ فائنل 

 لاہور(خبرنگار) محکمہ داخلہ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں سولر لگانے کا منصوبہ فائنل کر لیا۔ سولر لگنے سے خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے جیلوں میں فوری طور پر سولر لگوانے کا حکم دیدیا۔ محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں سے سولر لگانے کا تخمینہ مانگ لیا ہے۔ تخمینے کی وصولی کے بعد محکمہ خزانہ فنڈز جاری کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن