مرکزی مسلم لیگ نابینا افراد کے مطالبات تسلیم ہونے تک ساتھ رہیگی: مزمل ہاشمی 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا مرکزی مسلم لیگ نابینا افراد کے مطالبات کے تسلیم ہونے تک ساتھ رہے گی۔ حکومت نابینا افراد کو نوکریوں کا جھانسا دیکر مظاہرہ ختم کروانا چاہتی ہے۔ ریاست نابینا افراد کیلئے گوننگی بہری بن گئی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ سے مطالبہ کرتی ہے۔ فوری طور پر نابینا افراد کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ حکومت نے نابینا افراد کے مطالبات ماننے کی بجائے بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے۔وزیراعلی مریم نواز کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے نابینا افراد پر دست شفقت رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ویلفیئر دفتر کے باہر نابینا افراد کے دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنما مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا نابینا مظاہرین کے دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے لیے نابینا افراد کے مطالبات تسلیم کرنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔ حکومت اگر چند سو ملازمین کی داد رسی نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے۔

ای پیپر دی نیشن