لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف استاد، مصنف، شاعر اور مزاح نگاری میں نام پیدا کرنیوالے ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کا سفرنامہ حج بعنوان تیرے عفو بندہ نواز میں شائع ہوکر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ ان کی 26ویں کتاب ہے۔ ابھی کچھ ہی عرصہ قبل ان کے سفر عمرہ کی دلگداز و دلنواز داستان جو اماں ملی تو کہاں ملی علمی ادبی اور دینی حلقوں میں موضوع سخن رہی تھی۔ پھر ان کی کتاب شریر خامہ نظر نواز ہوئی، اس سے قبل اردو مزاح کی تاریخ اور شعری مجموعہ مجال شائع ہوکر اہل ذوق سے داد پاچکی ہیں۔سفر نامہ حج پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کے جذبوں کی سچائی کا مظہر ہے۔