لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو ٹور کا دوسرا روز، تعلیمی اداروں میں آگاہی ریلی  

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور یوتھ فیسٹیول کے لوگو ٹور کے دوسرے روز جی سی یونیورسٹی، لاہور کالج فار وویمن، کنیئرڈ کالج اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کیا  جہاں طلبہ و طالبات نے لاہور یوتھ فیسٹیول کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ یونیورسٹی کیمپسز میں فیسٹیول کے لوگو فلوٹ کی آمد پر طلبہ نے روایتی جوش و خروش سے استقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر فلوٹ کو خوش آمدید کہا۔ مذکورہ تعلیمی اداروں میں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جبکہ طلبہ و طالبات نے لوگو کیساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ 7 نومبر سے 9 نومبر تک منعقد ہونیوالا یہ لاہور یوتھ فیسٹیول مختلف ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔ فیسٹیول میں ٹیلنٹ شو، سٹینڈ اپ کامیڈی، بیٹ باکسنگ، جادوئی مظاہرے، اور آرٹ و ٹیکنالوجی کی نمائش کے علاؤہ دوڑ، سائیکلنگ، جمناسٹک سمیت دیگر مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے اس سرگرمی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فلوٹ کا یہ ٹور 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن