لاہور( خصوصی نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہا اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبیؐ پر چلنا ہوگا۔ فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے انصاف اور برداشت ناگزیر ہے۔آپؐ کی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جس میں انسانی بھلائی کی تعلیمات موجود نہ ہو۔ ہم سیرت کو بیان کرتے ہیں اور اس حوالے سے سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کرتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے جو ہمارے معاشروں کی تنزلی بڑی وجہ ہے۔ رہتی دنیاتک پیداہونیوالے تمام مسائل کا حل سیرت طیبہؐ میں موجودہے۔ ہمیں اس سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارے تمام دکھوں کا علاج سیرت پرمبنی سوسائٹی کے قیام میں مضمر ہے۔ فلاحی معاشرے کے خواب کو سیرت طیبہؐ پر عمل کرکے ہی پورا کیاجا سکتاہے۔ فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے انصاف ، برداشت ناگزیر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف کامرس میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے تقریب کے دوران سورت بقرہ کی آیت نمبر286کی روشنی میں نبی کریم کی بعثت کے مقاصداور سیر ت النبیؐ کے مختلف گوشے پر تفصیل سے ر وشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا سرمایہ حیات سیرت رسولؐ ہونی چاہئے۔
اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبیؐ پر چلنا ہوگا:راغب حسین نعیمی
Oct 10, 2024