لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان آنے والے سعودی عرب کے تجارتی وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے. پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں. مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش بنائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے لئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی. سعودی سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں سعودی انوسڑ ز کے لئے ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے لئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے. ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔
ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے: مریم نواز
Oct 10, 2024 | 16:47