پڑوسی ملک بھارت سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہو رہا ہے:منیر اکرم

پاکستان نے بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے جاری اجلاس میں بھارت میں جوہری مواد کی  چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔منیر اکرم نے کہا کہ پڑوسی ملک سے جوہری مواد چوری اور فروخت ہو رہا ہے۔رواں سال 100 ملین ڈالر کا تابکاری  مواد پکڑا جا چکا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالیفورنیم کی چوری کے 2021 میں 3 واقعات سامنےآئے تھے۔سلامتی کونسل ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات  کرے۔

ای پیپر دی نیشن