پاکستان: پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

اسلام آباد: پاکستان میں آنے والے دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے والا ہے .کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں تقریباً 13 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایڈجسٹمنٹ 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 247.03 روپے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 246.69 روپے فی لیٹر ہے۔

پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین شرح مبادلہ اور ٹیکس کے ڈھانچے کی بنیاد پران بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں دونوں ایندھن کے لیے 5.50 روپے سے 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت حال ہی میں تقریباً 76 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہےاور ہائی اسپیڈ ڈڈیزل 80.5 سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن