پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا،طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Oct 10, 2024 | 17:19

ویب ڈیسک

نیویارک: ترکش ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا۔ طیارے کو نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکش ایئر لائن سئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہو گیا۔ایئرلائن کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کے کیپٹن کو ہوش نہیں آیا۔ جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیئے اور نیویارک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی۔پرواز نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ سیئٹل سے پرواز کے 8 گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔ آنجہانی پائلٹ 2007 سے ترکش ایئرلائنز کے ساتھ منسلک تھا۔ترجمان کے مطابق پائلٹ نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر پائلٹس کو ہر 12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے۔ جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر 6 ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ عام طور پرپائلٹس کو ہر12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے جب کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر چھ ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔

مزیدخبریں