پاکستان سعودی قیادت کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے:اسحاق ڈار

Oct 10, 2024 | 17:31

ویب ڈیسک

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔

اسحاق ڈار نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان آپ کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات وسیع اور دیرینہ ہیں. پاکستان سعودیہ ہر مشکل میں ساتھ رہے ہیں. پاک سعودیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آئے ہیں۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے. پاکستان سعودی قیادت کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ سعودی وفد کو دورہ پاک باہمی اشتراک کا عکاس ہے.پاکستان سعودیہ کی آزادی اور خودمختاری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مد میں سعودی عرب نے مدد کی.ہم سعودی عرب میں اسی طرح ملے شہزادہ سلمان ساتھ فجر تک بیٹھے رہے. سعودی قیادت کے ساتھ کاروباری معاملات پر وہیں بات ہوئی۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں. ہماری اولین ترجیح میکرو اکنامک استحکام ہے۔

مزیدخبریں