اسلام آباد: دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے خط لکھ دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززیں اور مندوبین کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات اٹھائے ہیں۔خط کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت کا محدود رکھنے پر غور کریں، غیر ملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھے۔خط میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کرے. وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا.جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔