کراچی: سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ کو ڈاکوں نے لوٹ مار کی غرض سے روکنے کی کوشش کی۔ مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو فائرنگ کرنے کے بعد کچے کی طرف فرار ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر کوچ کراچی سے کشمور جا رہی تھی اور واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا۔ جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔