پشاور: باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت کارروائیاں جاری ہے . چیف کلکٹر کسٹمز کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔چیف کلکٹر کسٹمز محمد جمیل نے بتایا کہ باچا خان ایئر پورٹ سے بیرون ملک قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی اور ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران 36 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے۔محمد جمیل نے بتایا کہ سامان جدہ سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے برآمد کیا گیا جبکہ پشاور چارسدہ میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 25 کلو منشیات برآمد ہوئی۔کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال مختلف کسٹم آپریشنز میں 592 ملین کا سامان ضبط کیا گیا۔