ضلع دادومیں میاں کنڈی کے مقام پرایف پی بند میں پڑنے والے شگاف کے بعد سیلابی ریلا تیزی سے دادوشہرکی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایف پی بند میں پڑنے والے شگاف کوپُرکرنے کیلئے آرمی کی انجنیئرنگ کور،محکمہ آبپاشی کے اہلکاراورمقامی لوگ مل کر کام کررہے ہیں۔ اُدھردادو شہر کی طرف بڑھنے والا سیلابی پانی منچھرجھیل میں گرنا شروع ہوگیا ہے،اس وقت ایم این وی ڈرین،ایف پی بند اورمنچھرجھیل میں پانی کی آمد بائیس ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ جبکہ منچھرجھیل سے پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑا ج ارہا ہے۔ ادھرحمل جھیل کا سیلابی پانی بھی منچھر جھیل میں تیزی سے داخل ہورہا ہے،جس سے اس کے حفاظتی پشتوں کوخطرہ ہے۔ سپریواورایف پی بند میں پڑنے والے شگاف پُرنہیں کئے جاسکے جس کے باعث مزید بیس دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ دوسری جانب میہٹرشہر تین اطراف سے پانی میں گھرا ہے جبکہ شہرکی نوے فیصد آبادی نقل مکانی کرچکی ہے۔