میاں افتخارحسین نے یہ بات پشاور میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عید کے موقع پرپورے صوبے میں سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے ہیں لیکن شہریوں کو محتاط رہنا ہوگا۔ عوام کوبازاروں اوراجتماعات میں جانے سے گریزکرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس کواس لیے نشانہ بنا رہے ہیں کہ کیونکہ پولیس ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ایک سوال کے جواب میں میاں افتخارحسین نے بتایا کہ جہاں جہاں عید کی نمازپڑھائی جائے گی وہاں سیکیورٹی کا انتظام ہوگا۔