سرکاری ذرائع کے مطابق بالائی کرم ایجنسی کے مضافاتی علاقے شلوزان میں ان قبائل کے درمیان زرعی پانی کا تنازعہ کافی عرصہ سے چل رہا تھا۔ آج صبح دونوں قبائل کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے اورفائرنگ شروع کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب کے بارہ افراد جاں بحق اوردس زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے جاری اس خونریز لڑائی میں اب تک ستائیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھے ہیں جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہیں ۔ حالیہ تصادم کے بعد علاقہ میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے ، ادھر مقامی انتظامیہ نے حالات معمول پر لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔