ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسزنے تحصیل سالارزئی میں ناکہ بندی کی اورشدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور اہم شدت پسند کمانڈر زیر علی کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا تاہم اس نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران فورسزکی جوابی کارروائی کے نتیجے میں زیرعلی ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے پانچ ساتھیوں کو بھی گرفتارکر لیا گیا ۔ علاقے کے عوام نے سیکورٹی فورسز کی جانب سےشدت پسندوں کے خلاف اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے ۔