وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نےکہا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سلمان بٹ،محمد آصف اورمحمد عامر کوپاکستان آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

Sep 10, 2010 | 10:53

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔ تینوں کھلاڑی ابھی تک بے گناہ ہیں۔ پاکستان نے سکاٹ لینڈ یارڈ سے رپورٹ مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں کی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اوربرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرسے بات ہوئی ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑی آئندہ بہترگھنٹوں میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ 
مزیدخبریں