اسلام آباد (ریڈیو نیوز) فاٹا سے اغوا ہونیوالا پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اپنے گھر پہنچ گیا۔ نجی ٹی کے مطابق اسد قریشی 20مارچ کو شمالی وزیرستان سے اغوا ہوئے تھے انہیں اغوا کرنے کی ذمہ داری ایشین ٹائیگرز نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔ اسد قریشی کے ساتھ خالد خواجہ اور کرنل امام کو بھی اغوا کیا گیا تھا۔ خالد خواجہ کو اغوا کرنیوالوں نے قتل کر دیا تھا جبکہ کرنل امام تاحال تنظیم کے قبضہ میں ہیں۔