ڈینگی وائرس نے طلباء کی اس تقریب کو بھی متاثر کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم مجتبی شجاع رحمان وزیراعلی کی زیر صدرات ڈینگی وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے باعث ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچے جس کے باعث پوزیشن ہولڈرز کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں اوراُنہیں انتظار کی تکلیف بھی برداشت کرنا پڑی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت تعلیم کوعام کرنے کے لیے بھر پورکوششیں کررہی ہے اور دو ہزار پندرہ تک پنجاب میں لیٹرسی ریٹ کو سو فیصد تک لےجانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پوزیشن ہولڈرز کا کہنا تھا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ اُن کی محنت رنگ لائی۔وہ مستقبل میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے نظام تعلیم میں تبدیلی کی ضروت ہے۔جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
اگرطلباء کو بہترین سہولتیں اور مناسب تعلیمی ماحول ملے تو وہ زندگی کے تمام شعبہ جات میں کسی بھی ملک کےطلباء سے بڑھ کر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔