”نیا بلدیاتی نظام“ سندھ کی شاہراہیں 3 روز کیلئے بند کر دینگے، اتحادی اور قوم پرست جماعتیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ حکومت کی جانب سے جاری بلدیاتی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی اتحادی جماعتوں، سندھ کی قوم پرست پارٹیوں نے نئے نظام کو سندھ کی تقسیم کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا سندھ کی شاہراہیں 3 روز کیلئے بند کر دینگے، امت کے مطابق ایاز پلیجو نے کہا آرڈیننس واپس نہ لیا تو پی پی کیلئے سندھ نو گو ایریا بنا دینگے۔ قادر مگسی نے کہا مسودہ چھپانا بدنیتی ہچ۔ جام مدد علی نے کہا اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ امیر نواب کا موقف ہے یہ تقسیم سندھ کی سازش ہے۔ فرید پراچہ کا خیال ہے الیکشن موخر کرنے کا ہتھکنڈا ہے۔ سلیم ضیا نے کہا پی پی نے مہنگا سودا کیا۔
قوم پرست

ای پیپر دی نیشن